روس کی ایران کو جدید ’ناقابلِ جام‘ ڈرونز دینے کی پیشکش کا انکشاف

لندن سے شائع ہونے والے ایک برطانوی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ Russia نے Iran کو ایسے جدید ڈرون فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی جنہیں جام نہیں کیا جا سکتا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈرون آپٹک فائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے چلتے ہیں اور انہیں خلیج فارس سمیت مختلف علاقوں میں امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ GRU کے تیار کردہ خفیہ منصوبے کے تحت ایران کو 5 ہزار قلیل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جبکہ طویل فاصلے کیلئے سیٹلائٹ گائیڈڈ نظاموں کی بھی نامعلوم تعداد شامل تھی۔رپورٹس کے مطابق اسی نوعیت کے ڈرونز روسی افواج کی جانب سے Ukraine کے خلاف جنگ میں استعمال کیے جا چکے ہیں۔دستاویزات میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ روس نے یہ پیشکش کب کی اور آیا ایران نے اسے قبول کیا یا نہیں، تاہم اس انکشاف کے بعد خطے میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔