خبر اور وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے SEPCO کے سی ای او نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر غلام علی تنیو کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔سی ای او سیپکو کی جانب سے غلام علی تنیو کے خلاف 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تحقیقاتی کمیٹی میں مشتاق عباسی، امداد میرانی، دیپک کمار اور ڈاکٹر عاشق عباسی شامل ہیں، جبکہ واپڈا اسپتال کے ایم ایس غلام علی تنیو کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری مکمل ہونے تک غلام علی تنیو سیپکو ہیڈ کوارٹر میں خدمات انجام دیں گے۔ کمیٹی کو 7 روز کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔