لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz کی ضمانت کے لیے جمع کرائی گئی 7 کروڑ روپے کی سیکیورٹی رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس Justice Aalia Neelum کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے عدالت میں 7 کروڑ روپے بطور سیکیورٹی جمع کرائے تھے، تاہم قومی احتساب بیورو (نیب) اب اس انکوائری کو باضابطہ طور پر بند کر چکا ہے۔درخواست گزار کے مطابق انکوائری ختم ہونے کے بعد رقم کو اپنے پاس رکھنے کا کوئی قانونی جواز باقی نہیں رہا، لہٰذا جمع کرائی گئی رقم واپس کی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ مریم نواز کو ان کی جمع کرائی گئی 7 کروڑ روپے کی رقم فوری طور پر واپس کی جائے۔