اسلام آباد: سوشل میڈیا پر بعض عناصر کی جانب سے آن لائن پروٹیکٹر (ای-پروٹیکٹر) سرٹیفکیٹ کے حوالے سے غلط، گمراہ کن اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جن کی بروقت وضاحت عوامی مفاد میں ضروری قرار دی گئی ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابق بیرونِ ملک ملازمت کے لیے آن لائن پروٹیکٹر (ای-پروٹیکٹر) کوئی لازمی شرط نہیں بلکہ یہ صرف ایک سہولت ہے، جس کا مقصد شہریوں کو گھر بیٹھے پروٹیکٹر کا عمل مکمل کرنے میں آسانی فراہم کرنا اور غیر ضروری مشکلات سے بچانا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جو افراد آن لائن پروٹیکٹر کی سہولت استعمال کرتے ہیں، انہیں ای میل کے ذریعے سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے، جبکہ روایتی طریقہ کار کے تحت بھی پروٹیکٹر کی کارروائی مکمل کی جا سکتی ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔