حلف برداری کی پروقار تقریب چنئی کے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں مداحوں، سیاسی رہنماؤں اور مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ C. Joseph Vijay نے اپنی جماعت Tamilaga Vettri Kazhagam کی جانب سے حکومت سازی کے بعد وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔رپورٹس کے مطابق وجے کی جماعت نے ریاستی انتخابات میں 234 میں سے 108 نشستیں حاصل کیں، تاہم حکومت بنانے کیلئے درکار اکثریت اتحادی جماعتوں کی حمایت سے مکمل ہوئی، جن میں کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم اور انڈین یونین مسلم لیگ شامل ہیں۔ورنر Rajendra Vishwanath Arlekar سے ملاقات کے بعد وجے کو حکومت سازی کی دعوت دی گئی اور انہیں 13 مئی تک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہ کامیابی اس لیے بھی تاریخی قرار دی جا رہی ہے کیونکہ وجے نے اپنی سیاسی جماعت صرف فروری 2024 میں قائم کی تھی اور اپنے پہلے ہی انتخاب میں روایتی سیاسی جماعتوں کو سخت مقابلہ دیا۔یاد رہے کہ وجے نے اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر سیاست میں قدم رکھا تھا اور انتخابی مہم کے دوران بے روزگاری، بدعنوانی اور سماجی مسائل کو اپنی سیاست کا مرکزی نکتہ بنایا۔