کراچی ویب ڈیسک Federal Investigation Agency امیگریشن نے سی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر ملکی آئل ٹینکر میں بڑی بے ضابطگی پکڑ لی۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق آئل ٹینکر م ایم ٹی آسان ا یں سوار ایک غیر ملکی کریو ممبر ایکسپائرڈ سفری دستاویزات کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ شامی شہری ایکسپائرڈ سی مین بک پر سفر کرتا پایا گیا جبکہ اس کے پاس فلیگ سٹیٹ دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی سخت چیکنگ کے دوران بین الاقوامی میری ٹائم قوانین کی سنگین خلاف ورزی سامنے آئی۔ دورانِ تفتیش غیر ملکی کریو ممبر نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی سی مین بک کی تجدید نہیں کروائی تھی۔واقعے کے بعد جہاز کے ماسٹر کو فوری طلب کیا گیا جبکہ شپنگ کمپنی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی گئی ہے اور معاملے سے متعلق تمام قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ایف آئی اے ترجمان نے واضح کیا کہ قومی سلامتی اور میری ٹائم سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ مشکوک غیر ملکی عملے اور جعلی یا نامکمل دستاویزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔ترجمان کے مطابق شپنگ کمپنی کو باضابطہ نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے اور کراچی پورٹ پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سمندری راستوں سے ہونے والی ہر خلاف ورزی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔