کراچی انٹر بورڈ سپر ہائی پاور ویجیلنس ٹیم‘ نے مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے مار کر موبائل فونز کے ذریعے نقل کرنے والے 7 امیدواروں کو پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر کی فقیر محمد لاکھوسربراہی میں ویجیلنس ٹیم نے ضلع وسطی کے مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں بڑے پیمانے پر نقل کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا۔معائنے کے دوران گورنمنٹ کالج برائے طلبہ ناظم آباد میں 8 امیدواروں کے قبضے سے موبائل فونز برآمد ہوئے جبکہ 7 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق تمام امیدواروں کی جوابی کاپیاں ضبط کر لی گئی ہیں اور کیسز مزید کارروائی کے لیے ’ان فیئر مینز کمیٹی‘ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔دورے کے دوران کالج انتظامیہ نے امتحانی عمل میں بیرونی مداخلت کی شکایات بھی کیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شپ اونر کالج کے باہر پولیس موبائلیں تعینات کر دی گئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد نعمت اللہ چاچڑ اور سپلا کے مرکزی صدر منور عباس بھی موجود تھے