سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ، ایس ڈی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم اجلاس میں سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی اے) میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ARY News کے مطابق اجلاس میں 25 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جس میں صوبے بھر کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ نے ایس ڈی اے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 615.7 ملین روپے کی منظوری دی، تاہم اس منظوری کو سخت تنظیم نو (ری اسٹرکچرنگ) منصوبے سے مشروط کر دیا گیا ہے۔اجلاس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایس ڈی اے میں نئی بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، جبکہ ادارے کے 421 ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔