اسلام آباد (ویب ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ناروے کے نائب وزیر خارجہ آندریاس موٹزفیلٹ کروک نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے خطے اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کوششوں پر زور دیا۔
ناروے کے نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کے تعمیری کردار اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
ناروے کے نائب وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو آئندہ ماہ اوسلو فورم میں شرکت کی دعوت دی، جس پر وزیر خارجہ نے شکریہ ادا کیا۔