جیکب آباد (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی کے صاحبزادے کے انتقال کے بعد تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ جیکب آباد پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق طارق فضل چوہدری، شاہ محمد شاہ، راجا انصاری، خالد شیخ، کھیل داس کوہستانی اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے، جنہوں نے میر اعجاز حسین جکھرانی سے ان کے صاحبزادے میر زید حسین جکھرانی کے انتقال پر تعزیت کی اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔
اس موقع پر ایم پی اے میر ممتاز حسین جکھرانی، میر غلام عباس جکھرانی، میر لیاقت خان لاشاری اور دیگر افراد بھی موجود تھے، جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔