اسلام آباد (ویب ڈیسک): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر Malik Shehzad Awan نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل بڑھتی قیمتوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اور ٹرانسپورٹرز نقصان میں گاڑیاں چلا رہے ہیں، ایسے حالات میں پرانے کرایوں پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔
ملک شہزاد اعوان کے مطابق اسی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔