روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا آغاز، 1 ارب 30 کروڑ کا جدید منصوبہ شروع

سکھر (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے تاریخی روہڑی ریلوے اسٹیشن کے اپ گریڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن ایک ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی، جس میں پاکستان ریلوے 60 فیصد جبکہ حکومت سندھ 40 فیصد حصہ ادا کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت اسٹیشن کو جدید طرز پر تعمیر کیا جائے گا، جس کے بعد مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات میسر ہوں گی۔

منصوبے میں جدید ویٹنگ ایریاز، کشادہ پلیٹ فارمز، اسکیلٹرز، ماڈرن ریسٹورنٹ اور واٹر سپلائی اسکیم سمیت دیگر سہولیات شامل ہوں گی۔