ٹھکراٹھو (رپورٹ): تھانہ مبارکپور کی حدود کوکر محلہ سے نامعلوم چور ایک پورہت غلام النبی کوکر کی سی ڈی موٹرسائیکل ماڈل 2021 چوری کر کے فرار ہو گئے۔
متاثرہ نوجوان غلام النبی کوکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، تاہم پولیس نے روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر پہنچنے کی زحمت نہیں کی۔
انہوں نے ایس ایس پی سکھر سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر ان کی چوری شدہ موٹرسائیکل واپس دلائی جائے۔
دوسری جانب ایس ایچ او مبارکپور سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، جبکہ بڑے منشی کے مطابق پولیس کو چوری کی اطلاع نہیں ملی تھی اور متاثرہ شخص اب تھانے میں رپورٹ درج کروا رہا ہے، جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔