واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو اسٹیٹس مین شپ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نائب صدر نے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
جے ڈی وینس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل عرصے بعد ہونے والے سنجیدہ مذاکرات میں پاکستان نے اہم اور تاریخی کردار ادا کیا، جو قابلِ ستائش ہے۔