کشمور: فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق، 5 افراد زخمی

کشمور (ویب ڈیسک / رپورٹ عبدالخالق چاچڑ): تھانہ کشمور کی حدود گاؤں علی مراد کوسو میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرزاق کوسو کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ہونے والوں میں امام الدین کوسو سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔