راڻيپور( ویب ڈیسک)راڻيپور کے قریب حضرت سچل سرمستؒ کے درازہ شریف کے علاقے میں واقع گاؤں وریو واہن میں جوڻيجا برادری کی دو دھڑوں کے درمیان پرانے تنازع پر جھگڑا دوبارہ شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں علاقہ ایک بار پھر کشیدہ صورتحال کا شکار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق شدید فائرنگ کے نتیجے میں سائیں داد جوڻيجو، لعل خان جوڻيجو، 18 سالہ پیارو سرکی، نومان علی سرکی اور ایک خاتون سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ دونوں فریقین کے 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر راڻيپور اور گمبٹ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے، تاہم آخری اطلاعات تک علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔