اسلام آباد ٹاکس کی کوریج: غیر ملکی صحافیوں کو سہولیات، ویزہ آن ارائیول جاری، بھارت سے کوئی صحافی شریک نہیں

اسلام آباد ٹاکس کی کوریج: غیر ملکی صحافیوں کو سہولیات، ویزہ آن ارائیول جاری، بھارت سے کوئی صحافی شریک نہیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے “اسلام آباد ٹاکس” کی عالمی کوریج کے لیے میڈیا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کنونشن سینٹر میں جدید میڈیا سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جو مکمل طور پر فعال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزہ آن آرائیول کی سہولت بھی موجود ہے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے ایونٹ کی کوریج کر سکیں۔ اب تک 100 سے زائد صحافیوں نے ویزے کے لیے درخواست دی ہے، جن میں سے 69 کو ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق چین، جاپان، کوریا اور جرمنی سمیت مختلف ممالک سے صحافی پاکستان پہنچ رہے ہیں، تاہم بھارت سے کوئی صحافی اس ایونٹ کی کوریج کے لیے نہیں آ رہا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ اسلام آباد ٹاکس کے دوران میڈیا کو بہترین سہولیات دی جائیں تاکہ اس اہم سفارتی ایونٹ کے مثبت اثرات پوری دنیا تک پہنچ سکیں۔