پنجاب میں جائیداد خرید و فروخت پر بڑا ریلیف، اسٹامپ ڈیوٹی یکساں کر دی گئی

پنجاب حکومت نے دیہی علاقوں میں جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والوں کے لیے بڑا ریلیف دیتے ہوئے اسٹامپ ڈیوٹی میں اہم تبدیلی کر دی ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اسٹامپ ڈیوٹی ترمیمی آرڈیننس 2026 پر دستخط کر دیے ہیں۔
نئے آرڈیننس کے تحت شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح یکساں طور پر ایک فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قوانین کو آسان بنانا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے دیہی علاقوں میں پراپرٹی کے کاروبار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔