مجتبیٰ خامنہ ای کا اہم بیان، جنگ سے متعلق بڑے فیصلوں کا عندیہ

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے 40ویں روز پر اہم بیان جاری کیا ہے۔اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جنگ سے متعلق اہم امور آئندہ چند گھنٹوں میں سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اسی طرح ثابت قدم رہیں جیسے گزشتہ 40 دنوں سے جاری ہیں، اور کہا کہ ایرانی عوام ہی میدان جنگ کے حقیقی فاتح ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا اور ہر نقصان کا ازالہ طلب کیا جائے گا۔مجتبیٰ خامنہ ای نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام کے حوالے سے نیا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

خلیجی اور عرب ممالک کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کسی معجزے سے کم نہیں، جنوبی ہمسایہ ممالک کو ان حالات کو درست انداز میں سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سچائی کا ساتھ دیا جائے اور “شیطانی قوتوں” کے گمراہ کن وعدوں پر بھروسہ نہ کیا جائے۔