نارووال (ویب ڈیسک) – نارووال کے علاقے تھانہ ندوکے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں نے اپنی بہو کو قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے داماد نے اپنے والدین کے ساتھ مل کر خاتون پر تشدد کیا اور اسے گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولہ کے گلے پر پھندے کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔
مقتولہ کے لواحقین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔