خانپور مهر: موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے تصادم میں سائیں بخش ملک جاں بحق، دو نوجوان زخمی

خانپور (ویب ڈیسک) – خانپور مهر کے قریب سڑک پر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں ملک برادری کے نوجوان سائیں بخش ملک تھڈی پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود دو نوجوان وحید اور شاہد شدید زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تینوں نوجوان موٹر سائیکل پر تیز رفتاری سے جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے زور دار ٹکر ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں سائیں بخش ملک موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ وحید اور شاہد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے فوراً بعد علاقے کے لوگوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا اور طبی امداد فراہم کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔ اچانک پیش آنے والے اس حادثے نے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ فوت شدہ نوجوان کے گھر میں کرب اور رنج چھا گیا ہے۔