سلام آباد: Pakistan Telecommunication Authority (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو خبردار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈز فوری طور پر اپ ڈیٹ کروائیں، بصورت دیگر سم کارڈز بلاک کیے جا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے ملک بھر میں شفاف اور محفوظ ٹیلی کام نظام کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ اتھارٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ صارفین جو زائد المیعاد شناختی کارڈز پر سمیں استعمال کر رہے ہیں یا جن کی سمیں کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ ہیں، ان کی سمیں کسی بھی وقت بند کی جا سکتی ہیں۔پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ سم بلاک ہونے کے بعد وہی نمبر دوبارہ حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔مزید برآں، اتھارٹی نے عندیہ دیا ہے کہ وفات پا جانے والے افراد کے نام پر رجسٹرڈ سم کارڈز بھی فوری طور پر بند کیے جا سکتے ہیں۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ National Database and RegistrationAuthority (نادرا) سے اپنے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں اور سمز کو اپنے فعال کارڈز پر منتقل کرائیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق یہ اقدام صارفین کے مفادات کے تحفظ اور محفوظ مواصلاتی نظام کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔