کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق ابوظبی سے کراچی پہنچنے والے ایک مسافر اور اس کے اہل خانہ کے سامان کی اسکیننگ کے دوران مشکوک اشیاء کی نشاندہی ہوئی۔ بعد ازاں تفصیلی تلاشی لینے پر بڑی مقدار میں سونے کے زیورات اور گولڈ بارز برآمد کر لیے گئے۔کسٹمز ترجمان کے مطابق ضبط شدہ اشیاء میں 281 تولہ سونے کی چوڑیاں اور انگوٹھیاں جبکہ 20 تولہ وزنی گولڈ بارز شامل ہیں۔اس کے علاوہ مسافر کے قبضے سے 33 ہزار 100 امریکی ڈالر اور 3 لاکھ 66 ہزار یو اے ای درہم بھی برآمد ہوئے، جو غیر قانونی طور پر پاکستان لائے جا رہے تھے۔
کسٹمز حکام نے برآمد شدہ سونا اور کرنسی ضبط کر کے ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔