ایران کی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی پر مبینہ حملہ، تعلیمی اداروں کے تحفظ پر سوالات

ایران میں Iran University of Science and Technology پر مبینہ حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جامعہ کے مختلف شعبہ جات کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حملے میں سیٹلائٹ سے متعلق مرکزی ڈیپارٹمنٹ، الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، لائبریری اور کلاس رومز متاثر ہوئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جامعہ ایران کی سائنسی و صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے اور یہاں بین الاقوامی طلبہ بھی زیرِ تعلیم ہیں۔

تاحال اس واقعے کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے تو یہ عالمی قوانین اور تعلیمی آزادی کے اصولوں کے خلاف ہو سکتا ہے۔