: ملتان: شاپنگ مال کے باہر بیوی کے سامنے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل

ملتان کے بوسن روڈ پر ایک نجی شاپنگ مال کے باہر دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مسلح شخص نے نوجوان طاہر انصاری کو اس کی بیوی کے سامنے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔

واقعے کے مطابق طاہر اپنی اہلیہ کے ہمراہ خریداری کے بعد باہر نکلا تو ایک نامعلوم مسلح شخص نے اسے نشانہ بنایا۔ حملہ آور نے قریب سے گولی مار کر طاہر کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔