کراچی (ویب ڈیسک) — گارڈن ویسٹ میں واقع گھر میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق علاقے گارڈن ویسٹ میں میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی، جس کے دوران غصے میں آکر شوہر نے اپنی اہلیہ پلوشہ پر فائرنگ کی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 40 سالہ سلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی شواہد اور بیانات کے مطابق یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ لگتا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ فائرنگ کی اصل وجہ معلوم ہو سکے۔