لاہور : ہائی کورٹ نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جن ریسٹورنٹس کی پارکنگ نہیں ہے اس کو سیل کردیں تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیس میں شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی عدالت نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جن ریسٹورنٹس کی پارکنگ نہیں ہے اسکو سیل کردیں، ایل ڈی اےرولزبنائے اور سڑک کی سروس لین پرپارکنگ ختم کی جائے عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک جام ہوتی ہے جو آلودگی کا باعث بنتی ہے، پرانے درختوں کو محفوظ کیا جائے ان کو گرنے سے بچایا جائے، ٹریفک رولز کی بہت زیادہ خلاف ورزیاں ہورہی ہیں عدالت نے آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں، ممبر واٹر کمیشن نے بتایا کہ فوڈ سکیورٹی کے معاملے پر سرکاری حکام غیر سنجیدہ ہیں عدالت کی معاون خصوصی حنا نے کہا کہ فصلوں پر ٹیکسز لگانے کی تجویز پیش ہوئی ہے، کسان بیچارے کو بجلی، کھادیں ،بیج سمیت دیگر چیزیں بہت مہنگی پڑ رہی ہیں
93