پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، ایران تنازع کے حل کے لیے اسلام آباد میں اہم مشاورت

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اس وقت علاقائی اور عالمی سفارت کاری کا مرکز بن چکا ہے، جہاں پاکستان امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ایران کے تنازع کو کم کرنے اور ممکنہ جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرم کوششیں کر رہا ہے۔حالیہ پیش رفت کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں اہم مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی بھی آئندہ چند گھنٹوں میں آمد متوقع ہے، جس سے سفارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے بھی ممکنہ طور پر ایک ایسے سفارتی نمائندے کو مذاکرات کے لیے بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جو براہ راست بات چیت میں حصہ لے سکے۔
ماہرین کے مطابق اسلام آباد میں جاری یہ سفارتی سرگرمیاں خطے میں امن کے قیام کے لیے نہایت اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہیں۔