زیر تعلیم پنجاب Rana Sikandar Hayat نے کہا ہے کہ اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم Shehbaz Sharif کی کفایت شعاری مہم کے تحت توانائی بحران کے پیش نظر ملک بھر میں 16 مارچ سے 31 مارچ تک اسکولوں کی چھٹیاں دی گئی تھیں۔تاہم سوشل میڈیا پر تعطیلات میں مزید اضافے کی خبریں گردش کرنے لگیں، جس پر وزیر تعلیم پنجاب نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور حکومت نے اس حوالے سے کوئی منظوری نہیں دی۔انہوں نے عوام اور والدین کو ہدایت کی کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔واضح رہے کہ کچھ اطلاعات میں 15 اپریل تک تعطیلات بڑھانے کی تجویز زیر غور ہونے کا ذکر کیا گیا تھا، تاہم اس پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔