86

اداکارہ سارہ خان کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے سارہ خان نے اورنج کوٹ اور سیاہ ٹراؤزر زیب تن کیا ہے اور سیاہ پرس تھامے مسکرا رہی ہیں جبکہ عالیانہ فلک سبز لباس میں ملبوس ہیں
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے دل کی ایموجیز بنائیں سارہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی اور شوہر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کررہے ہیں اس سے قبل بھی سارہ خان نے شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں واضح رہے کہ گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں