اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست غیرموثرہونے کی بنا پر خارج کردی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروفات پا چکے ہیں، 2013 کے عام انتخابات میں نااہلی کوچیلنج کیا گیا تھا، 2013 کی اسمبلی مدت بھی ختم ہوچکی ہے سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کی نااہلی کیخلاف درخواست خارج کردی، پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنا پر خارج کی گئی یاد رہے پرویزمشرف نے 2013 انتخابات میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے
100