106

رنبیر کپور نے اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کبھی بھی فٹبال نہ کھیلنے کے اعلان کی وجہ بتا دی

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کبھی بھی فٹبال نہ کھیلنے کے اعلان کی وجہ بتا دی
رنبیر کپور فٹبال کے کافی شوقین ہیں اس بات کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ اداکار ایک فٹبال کلب کے مالک ہیں جس کا نام ’ممبئی ایف سی‘ ہے رنبیر کپور کو اکثر فلمی شخصیات کے ساتھ فٹبال کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کبھی فٹبال کھیلنا پسند نہیں کریں گے حالیہ انٹرویو کے دوران رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ ایسا کون ہے جس کے ساتھ کبھی فٹبال نہیں کھیلیں گے؟ اس پر اداکار کا جواب بالکل غیر متوقع تھا انہوں نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ میں عالیہ بھٹ کا ہی نام لوں گا کیونکہ وہ بہت اچھی کھلاڑی ہیں، اگر میں نے اسے ہرا بھی دیا تو اس بارے میں مجھے لمبے عرصے تک نہ صرف سننا پڑے گا بلکہ وہ ناراض بھی ہو جائیں گی رنبپر کپور اور عالیہ بھٹ بالی وڈ کا بڑا نام ہیں۔ فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی کچھ سال ڈیٹ کرنے کے بعد جوڑے نے گزشتہ سال اپریل میں شادی کی اور اب بیٹی راحا کپور کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں یاد رہے کہ رنبیر کپور رواں سال دسمبر میں ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اینیمل‘ میں نظر آئیں گے۔ اداکار کو آخر مرتبہ اسکرین پر فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں شردھا کپور کے ساتھ دیکھا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں