علی لاریجانی کا دعویٰ: ایران میں کئی امریکی فوجی قید

تہران (ویب ڈیسک): ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں کئی امریکی فوجیوں کو قید کر لیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق علی لاریجانی نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ کئی امریکی فوجی ایران میں قید ہیں۔

علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے فوجی کارروائی میں مارے گئے ہیں، لیکن امریکا کی جانب سے سچائی چھپانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور یہ حقیقت زیادہ دیر تک چھپ نہیں سکتی۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو قید میں لینے کے دعوے کی سخت تردید کی ہے۔ سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی دعوے جھوٹ اور فریب پر مبنی ہیں، کسی بھی امریکی فوجی کو قید نہیں کیا گیا۔