ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کا آج چھٹا روز ہے۔ ایران کے خلاف جاری آپریشن “ایپک فیوری” کے پہلے 100 گھنٹوں کے دوران کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کی ویڈیو امریکی سینٹرل کمانڈ نے جاری کی ہے۔
جاری کردہ ویڈیو میں ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی اور بحری حملوں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ ویڈیو کے مطابق امریکی بحری بیڑے سے اڑان بھرنے والے جنگی طیاروں نے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔ویڈیو میں جدید ترین بی ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو بھی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی آبدوزوں کی جانب سے ایران کی طرف میزائل داغے جانے کے مناظر بھی شامل ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف دن اور رات مسلسل کارروائیاں جاری رہیں اور آپریشن کے دوران متعدد اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی برادری کی جانب سے صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔