عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ بند ہونے کی افواہیں مسترد، اسٹیٹ بینک کی وضاحت جاری

عیدالفطر کے موقع پر عیدی دینے کی روایت ملک بھر میں نہایت اہم سمجھی جاتی ہے، جہاں شہری اپنے بچوں اور عزیز و اقارب کو نئے کڑک دار نوٹ بطور عیدی دیتے ہیں۔ ہر سال عید سے قبل بینکوں سے مختلف مالیت کے نئے نوٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔رواں برس سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کرے گا اور ایس ایم ایس سروس بھی بند کر دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کی عدم دستیابی سے متعلق کوئی سرکاری اعلان جاری نہیں کیا گیا۔بینک حکام کے مطابق عیدالفطر پر نئے نوٹوں کی فراہمی کے حوالے سے کوئی بھی مستند اطلاع صرف سرکاری میڈیا ریلیز کے ذریعے جاری کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر تصدیق شدہ پیغامات پر یقین نہ کریں۔

بینک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عوام کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جائیں