امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا، رات بھر دارالحکومت تہران دھماکوں سے گونجتا رہا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ایرانی میزائل لانچرز اور ایک جوہری تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا۔ ادھر امریکی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران ایران میں 2 ہزار اہداف کو ٹارگٹ کیا گیا، جبکہ ایک آبدوز سمیت 17 ایرانی بحری جہاز تباہ کیے گئے۔دوسری جانب ایران کے اہم ایٹمی مرکز کو بھی حملوں میں نقصان پہنچا ہے۔ تاہم عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ے تصدیق کی ہے کہ کسی قسم کی تابکاری کے اخراج کا خطرہ نہیں ہے۔ادارے کے مطابق تازہ سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر نطنز پلانٹ کی بعض اندرونی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم مرکزی زیرِ زمین تنصیبات محفوظ ہیں۔آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ فی الحال ایٹمی مواد کے ماحول میں پھیلنے یا ریڈی ایشن کے اخراج کے شواہد نہیں ملے، اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔