مرید کے: پرانا نارنگ روڈ پر ایک حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے سوتیلے بھائی نے قتل کر دیا۔ سٹی پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں 2 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقتولہ کے شوہر قاسم کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کو سوتیلے بھائی نے مکان کے تنازع پر گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزمان کا اس کے ساتھ جائیداد کے سلسلے میں تنازعہ چل رہا تھا۔
مدعی مقدمہ نے بتایا کہ مقتولہ چار ماہ کی حاملہ تھی، اور ملزمان نے نہ صرف اسے قتل کیا بلکہ اس کے طلائی زیورات اور ڈھائی لاکھ روپے بھی لے گئے۔
مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ واقعے کے وقت بیٹی کا چار سالہ بھتیجا بھی گھر میں موجود تھا اور سوتیلے بھائی اور اس کے ساتھیوں نے مل کر یہ دلخراش واردات انجام دی۔
ورثا نے اسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔