واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ رکوانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت نیوکلیئر جنگ سمیت دنیا میں کئی بڑی جنگوں کو روکا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا کہ جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تو ابتدائی آٹھ ماہ انتہائی غیر محفوظ تھے، تاہم بعد ازاں انہوں نے ٹیرف پالیسی کو استعمال کرتے ہوئے آٹھ بڑی جنگوں کو ختم کروایا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایک موقع پر ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ چکے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر بروقت مداخلت نہ کی جاتی تو خطے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے مطابق اگر جنگ نہ روکی جاتی تو تقریباً 35 ملین افراد موت کے منہ میں جا سکتے تھے۔