یسل آباد سے اغوا شدہ تاجر چکوال پولیس اور موٹروے پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بازیاب

یسل آباد: یسل آباد سے اغوا کیے جانے والے تاجر کو چکوال پولیس اور موٹروے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلکسر انٹرچینج کے قریب سے بازیاب کرا لیا۔تفصیلات کے مطابق پانچ نامعلوم افراد نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے تاجر کو اغوا کیا تھا۔ مغوی تاجر نے بتایا کہ اغوا کاروں نے اسے تھانے لے جانے کا جھانسہ دے کر گاڑی میں بٹھایا۔پولیس اور موٹروے پولیس نے بلکسر انٹرچینج پر اغوا کاروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان گرفتاری کے خوف سے مغوی تاجر اور اپنی دو گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی ہے جبکہ تھانہ صدر، نیلہ، ایلیٹ فورس اور ریزرو فورس کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔