کراچی ایئرپورٹ پر ایف امیگریشن حکام نے وزٹ ویزے کی آڑ میں بیرونِ ملک جانے والے ایک مسافر کو کارروائی کرتے ہوئے آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان کے مطابق مسافر ایاز خان وزٹ ویزے پر تھائی لینڈ جا رہا تھا، تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مسافر تھائی لینڈ کے راستے غیر قانونی طور پر ملائیشیا جانا چاہتا تھا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ایجنٹ نے مسافر سے تین لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ مزید تحقیقات کے لیے مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔