72

ٹول بوتھ میں گھس کر عورت کا خاتون اہلکار پر تشدد، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک عورت ٹول بوتھ میں گھس کر وہاں بیٹھی خاتون اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے ٹول فیس کی ادائیگی کا کہنے پر کار میں بیٹھی عورت غصے میں آگئی اور اس نے یہ اقدام کیا، بھارت میں اتر پردیش کے قریب نیشنل ہائی وے پر واقع لوہاری ٹول پلازہ پر پیش آنے والے مذکوہ واقعے میں خاتون نے بوتھ میں بیٹھی خاتون سے پہلے تو گفتگو کی پھر اس سے ہاتھا پائی کرتے ہوئے اسے کرسی سے گرا دیا بوتھ کے کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے تو مذکورہ عورت بوتھ کے اندر آئی اور خاتوں اہلکار سے کافی غصے میں بحث کرتی رہی، پھر اچانک اسے بالوں سے پکڑ لیا اس کے بعد تشدد کرنے والی خاتون نے اہکار خاتون کا منہ اپنے ہاتھوں سے دباتے ہوئے انھیں جھٹکا دے کر کرسی سے گرا دیا، اس دوران دوسرے لوگ بوتھ میں آگئے اور ہاتھاپائ کرنے والی خاتون کو باہر لے گئے کمپنی کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں