بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پاکستان کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کو 27 یورپی ممالک میں قابل قبول قرار دیا گیا ہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کمیٹی اراکین کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ بیورو کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ یورپ کے 27 ممالک میں تسلیم کیا جاتا ہے، جس سے پاکستانی محنت کشوں اور ہنرمند افراد کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو پہلے اسکل ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے، جس کے بعد انہیں سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے تاکہ وہ عالمی معیار کے مطابق کام کر سکیں۔ای ڈی بیورو آف امیگریشن نے مزید بتایا کہ بیرون ملک جانے والے نوجوانوں کی جانچ پڑتال اب جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جاتی ہے، جس میں امیدوار کی تعلیمی قابلیت اور رجحان کے مطابق سوالات تیار کیے جاتے ہیں۔