بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال ایک کمپاؤنڈ سے اسلحہ، دستی بم اور کالعدم تنظیم کا لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ کارروائی کے دوران مسلح افراد اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر کمپاؤنڈ کو کلیئر کر دیا گیا۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے ڈھاڈر میں کمڑی پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین کو آگ لگا دی اور تین پولیس اہلکاروں سمیت ڈرائیور کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس حکام کے مطابق کچھ فاصلے پر جا کر ملزمان نے انسپکٹر سمیت تین پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا، تاہم ڈرائیور کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔