وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان صنعتوں کے لیے بجلی ٹیرف میں 4.4 روپے کمی

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے تاجروں اور برآمد کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ اگر میرے اختیار میں زیادہ وسائل ہوتے تو میں ٹیرف میں مزید 10 روپے کمی کر دیتا، لیکن موجودہ حالات میں یہ ممکن نہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ انڈسٹری کے لیے بجلی کی ترسیل کے ٹیرف 9 روپے سے کم کیے جا رہے ہیں جبکہ ایکسپورٹرز کے لیے ٹیکس ساڑھے سات فیصد سے کم کر کے ساڑھے چار فیصد کرنے کی تجویز ہے انہوں نے ملک کو مالی مشکلات سے بچانے کے لیے کیے گئے اقدامات، مہنگائی میں کمی، پالیسی ریٹ کی کمی اور قومی ذخائر میں اضافہ بھی اجاگر کیا۔