101

فائزہ خان کی انسٹاگرام ویڈیو کے چرچے

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فائزہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فائزہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں دوران سفر پنجابی گانے پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے فائزہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تیرا جیسا کوئی نہیں ہے اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں واضح رہے کہ فائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں اس سے قبل بھی فائزہ خان نے ساتھی اداکار جنید جمشید نیازی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں فائزہ خان ’رامین‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جنہیں یونیورسٹی کے دوست جنید جمشید نیازی (واصف) سے محبت ہوتی ہے لیکن واصف گھر والوں کی مرضی سے فرحت سے شادی کرلیتے ہیں جس پر رامین خودکشی کی کوشش کرتی ہیں بےبی باجی‘ کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار ثمینہ احمد، منور سعید، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر شامل ہیں ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں