خیبرپختونخوا کے 22 صحافیوں کو گورنر ہاؤس پشاور میں ایوارڈز سے نوازا گیا

گورنر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کی صحافتی برادری میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے 22 صحافیوں کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز تقسیم کیے۔ ایوارڈز بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک کی جانب سے دیے گئے۔ بیورو چیف ضیا الحق بھی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔ گورنر نے کہا کہ صحافی مشکل حالات میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔