وزیرآباد مبینہ زہریلی شراب پینے سے 2 نوجوان جاں بحق نشے کی زیادتی کی تحقیقات جاری

وزیرآباد میں مبینہ زہریلی شراب پینے سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان علی بٹ اور بلال شہزاد تھے، جو شراب نوشی کے ساتھ آئس کے نشے میں بھی مبتلا تھے۔واقعے کے بعد علی بٹ مردہ حالت میں ملا جبکہ بلال کی حالت بگڑنے پر اسے اہل خانہ اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کی اموات نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ہلاک علی بٹ کے لواحقین نے ریلوے پولیس پر نوجوان کے ساتھ تشدد کے الزامات بھی عائد کیے ہیں، تاہم ایک نوجوان کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا جبکہ بلال کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم سے انکار کیا ہے۔