محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جمعرات کو جاری ہوگا چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اعلان کیا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا بطور لیڈر آف دی اپوزیشن نوٹیفکیشن آئندہ جمعرات کو جاری کیا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ “دیر ہی سہی، لیکن یہ ایک اچھی پیشرفت ہے کہ اپوزیشن کو اس کا آئینی حق مل رہا ہے۔” صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ رولز اور پارلیمانی روایات کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا حق صرف اس جماعت کو حاصل ہے جو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “پیپلز پارٹی اس وقت اپوزیشن بینچوں پر نہیں ہے، اس لیے ان کا اپوزیشن لیڈر کے لیے دعویٰ بلاجواز ہے۔ رولز کے مطابق اپوزیشن میں شامل جماعتوں میں سے ہی لیڈر آف دی اپوزیشن منتخب ہوتا ہے۔”