بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ امن کمیٹی کے 4 ارکان شہید علاقے میں سرچ آپریشن شروع

بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں واقع گلبدین لنڈی ڈاک کے مزنگہ چوک کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے امن کمیٹی کے چار ارکان کو شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق تمام افراد ایک ہی گاڑی میں سوار تھے کہ اچانک نامعلوم دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔شہداء میں نصیب، حامد اور ضیاء اللہ شامل ہیں جبکہ چوتھے مقتول کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔امن کمیٹی کے ارکان نے اس واقعے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف بھرپور مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔