اسلام آباد میں گندھارا تہذیب کا پہلا ورچوئل سفر متعارف جدید ٹیکنالوجی سے تاریخ زندہ

اسلام آباد میں پاکستان کی قدیم تہذیب گندھارا کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے پہلا ورچوئل سفر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کی تاریخی اور تہذیبی شناخت کو نئی نسل اور عالمی برادری کے سامنے ایک جدید انداز میں اجاگر کرنا ہ پاکستان وہ سرزمین ہے جہاں گندھارا، موہنجو دڑو، ہڑپہ اور کوٹ ڈیجی جیسی عظیم تہذیبوں نے جنم لیا۔ حکومت پاکستان ان قیمتی آثار کو محفوظ بنانے اور فروغ دینے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، جنہیں عالمی ادارے بھی سراہ رہے ہیں۔اسلام آباد میوزیم میں قائم ڈیجیٹل گندھارا گیلری میں گندھارا تہذیب کو مصنوعی ذہانت، تھری ڈی ماڈلز اور ورچوئل رئیلٹی کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ کوریا ہیریٹج ایجنسی، محکمہ آثار قدیمہ اور نیشنل ہیریٹج اینڈ کلچر ڈویژن کے اشتراک سے مکمل ہوا ہے۔گیلری میں داخل ہونے والے خود کو ہزاروں سال پرانے گندھارا دور میں محسوس کرتے ہیں، جہاں وہ قدیم مجسمے، عبادت گاہیں اور تاریخی مناظر کو ورچوئل ماحول میں دیکھ سکتے ہیں۔ملکی و غیرملکی سیاحوں، طلبہ اور محققین نے اس ڈیجیٹل گیلری کو بے حد سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف تعلیمی لحاظ سے اہم ہے بلکہ پاکستان کا مثبت عالمی تشخص اجاگر کرنے میں بھی مدد دے گا۔